وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کردیا

میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا ميں کہیں اورنہيں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، وسیم اکرم


ویب ڈیسک August 30, 2015
میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا ميں کہیں اورنہيں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

QUETTA: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم میجر ریٹائر عامر رحمان کو معاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی پرفائرنگ کرنے والے میجر(ر) عامر رحمان نے انہیں معافی کا میسج کیا جس پر انہوں نے اسے معاف کردیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا ميں کہیں اورنہيں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، پاکستان میرا ملک ہے میں یہاں سیکیورٹی لے کر نہيں چلتا۔

اس سے قبل وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی تھیں جن میں عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ شامل تھا جس پر میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کرلی تھیں اور اس حوالے سے عامر رحمان کا اسلحہ لائسنز منسوخ کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں