یمن میں اتحادی افواج کی بمباری 31 افراد ہلاک

بمباری منرل واٹر بنانے والی فیکٹری پر کی گئی جس میں مارے جانے والے زیادہ تر افراد فیکٹری کے ملازم تھے، غیر ملکی میڈیا


ویب ڈیسک August 30, 2015
گزشتہ ہفتے بھی اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 65 افراد مارے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

یمن میں سعودی اور اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجاہ میں سعودی اور اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری علاقے میں منرل واٹر بنانے والی فیکٹری پر کی گئی جس میں مارے جانے والے زیادہ تر افراد فیکٹری کے ملازم تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بمباری کے نتیجے میں 65 افراد مارے گئے تھے، دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق یمن پر اتحادی افواج کی جانب سے شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے اب تک 4ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں