بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نئےاکاؤنٹس کھولنےوالوں سےان کی انگلیوں کے نشانات حاصل کریں گے، میڈیا رپورٹ


INP August 31, 2015
غلط استعمال روکنے کیلیے بائیومیٹرک شناخت کو اے ٹی ایمز سے بھی منسلک کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری 2016 سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی ہے تاکہ جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جاسکے۔

اسٹیٹ بینک نے یہ اقدام ایف آئی اے کی تجویزپر کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نئے اکاؤنٹس کھولنے والوں سے ان کی انگلیوں کے نشانات حاصل کریں گے اور اس بائیو میٹرک چیکنگ کو اے ٹی ایم سے بھی منسلک کیا جائے گا تاکہ اے ٹی ایم کا بھی غلط استعمال نہ کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو رقوم کی منتقلی بھی روکنا ہے جس کے بارے میں پاکستان پہلے ہی کئی عالمی سمجھوتوں پر دستخط کرچکا ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں موجودہ اکاؤنٹس ہولڈرز کی بھی بائیو میٹرک چیکنگ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک اس مقصد کیلیے یکم جنوری سے قبل تمام بینکوں کو بائیو میٹرک مشینیں فراہم کریگا تاکہ نئے اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک چیکنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں