کراچی پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو فائرنگ سے زخمی

کلثوم چانڈیو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک October 19, 2012
کلثوم چانڈیو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم اختر چانڈیو گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس کے علاقے زمزمہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کلثوم چانڈیو زخمی ہوگئیں۔

کلثوم چانڈیو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم چانڈیو کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

شہر میں آج بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب تاجروں نے بھی شہر کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں