الزبتھ دوئم آئندہ ماہ طویل ترین عرصہ تک برطانیہ کی ملکہ رہنے کا اعزاز حاصل کرلیں گی

ملکہ ایلزبتھ 9 ستمبر کو ملکہ وکٹوریہ کا23 ہزار 226 دن، 16 گھنٹے اور30 منٹ تک ملکہ رہنے کا ریکارڈ توڑ دینگی۔


AFP August 31, 2015
ملکہ ایلزبتھ 9 ستمبر کو ملکہ وکٹوریہ کا23 ہزار 226 دن، 16 گھنٹے اور30 منٹ تک ملکہ رہنے کا ریکارڈ توڑ دینگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ملکہ الزبتھ دوئم آئندہ ماہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے کا اعزازکرلیںگی، وہ9 ستمبر کو تقریباً شام ساڑھے5 بجے ملکہ وکٹوریہ کا23 ہزار 226 دن، 16 گھنٹے اور30 منٹ تک ملکہ رہنے کا ریکارڈ توڑ دینگی۔

89 سالہ ملکہ برطانیہ ایسے وقت میں یہ سنگ میل عبورکررہی ہونگی جبکہ ان کے والد شاہ جارج پنجم کی 1952ء میں ہلاکت کا درست وقت معلوم نہیں ہے تاہم ملکہ اسکاٹ لینڈ میں نئی ریلوے لائن کے افتتاح کی وجہ سے اس موقع پرتقریبات کاحصہ بنیںگی نہ ہی بڑے پیمانے پرپارٹیوں یادوسری سرکاری تقریبات کا اہتمام کیاگیاہے۔

الزبتھ دوئم6 فروری 1952ء سے مسند ملکہ پرفائزہیں اور ان کی تاج پوشی 2 جون 1953ء کوہوئی تھی۔ملکہ وکٹوریہ نے 1837ء اور 1901ء کے درمیان63 سال 216 دن تک حکمرانی کی۔ الزبتھ دوئم برطانیہ کے علاوہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جمیکا سمیت 15دوسرے ملکوں کی بھی ملکہ ہیں۔ وہ پاکستان، سری لنکا، نائیجریا اورجنوبی افریقہ سمیت کئی دوسرے ملکوں کی بھی ملکہ رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں