وفاقی حکومت کا سیاسی محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کا فیصلہ

مشاورت کے بعد پارلیمانی رہنماؤں خصوصاً پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے رابطہ کیا جائے گا۔


عامر خان August 31, 2015
مشاورت کے بعد پارلیمانی رہنماؤں خصوصاً پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے رابطہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن اور سندھ کے امورپرتمام پارلیمانی جماعتوں کو دوبارہ اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، مشاورت کے بعد پارلیمانی رہنماؤں خصوصاً پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے رابطہ کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کوئی مشترکہ پالیسی اختیار کرلی جائے تاکہ امن وامان سمیت تمام سیاسی امور پر ورکنگ ریلیشن شپ بہترہوسکے اورسیاسی ماحول کوبہتر بنایاجاسکے، اس حوالے سے وزیراعظم جلد اسلام آباد یا کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم اس کاحتمی شیڈول جلد مشاورت سے طے کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر ایم کیو ایم کو شدید تحفظات ہیں جب کہ حکومتی دفاتر میں کرپشن، لینڈ مافیا اور منی لانڈرنگ کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں