اصغرخان کیس سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت آئین وقانون کے مطابق کارروائی کریگی وزیراعظم

1990 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے والی اسٹیبلشمنٹ کاچہرہ آج بے نقاب ہوگیا، راجہ پرویز اشرف


ویب ڈیسک October 19, 2012
1990 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے والی اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ آج بے نقاب ہوگیا، راجہ پرویز اشرف فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 1990 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے والی اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ آج بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا جس کی دنیا پر حقیقیت واضح ہوگئی۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس پرقانون کی روح کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا گیا ایف آئی اے اس کے خلاف صاف اور شفاف تحقیقات کرے گی اور اس کے نتیجے میں جو باتیں بھی سامنے آئیں گی وہ عوام سے نہیں چھپائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا 1990 میں جو سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیلے سب سے پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |