بجٹ تیاری میں عوامی نمائندوں کی دلچسپی میں کمی کا رجحان

339 میں سے 163اراکین نے بحث میں حصہ لیا، نصف سے زائد مکمل خاموش رہے

339 میں سے 163اراکین نے بحث میں حصہ لیا، نصف سے زائد مکمل خاموش رہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ملک کے 18 کروڑ سے زیادہ لوگوں کیلیے بنائے جانیوالے بجٹ میں عوامی نمائندوں کی دلچسپی میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، رواں مالی سال قومی اسمبلی بجٹ بحث میں آدھے سے زیادہ ممبران کی جانب سے ایک لفظ بھی نہ بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔


قومی اسمبلی سے حاصل کردہ تحریری معلومات کے مطابق بجٹ اجلاس میں 339 میں سے 163اراکین نے بجٹ بحث میں حصہ لیا جو آدھے بھی نہیں بنتے، حکومتی بینچوں سے61 فیصد جب کہ اپوزیشن بینچوں سے 34.75 فیصد اراکین نے خاموشی اختیار کی اور ایک لفظ بھی نہ بولا، بجٹ بحث میں حصہ لینے والے 163 اراکین اسمبلی میں سے 86 کا تعلق حکومت سے تھا جنھوں نے 21 گھنٹے 15 منٹ تک بجٹ پر بات کی اور 77 کا تعلق اپوزیشن سے تھا جنھوں نے18 گھنٹے 45 منٹ بجٹ بحث میں حصہ لیا۔
Load Next Story