ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا
اس سے قبل کمیشن نے ملک ریاض کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔
اسلام آباد میں ارسلان افتخار نے 100 سے زائد صفحات پر مشتمل شواہد کمیشن سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔ اس حوالے سے کمیشن کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل کمیشن ارسلان افتخار کی جانب سے پیش کئے گئے تحریری جواب کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا۔
شعیب سڈل کمیشن کی جانب سے اشتہار دئیے جانے کے بعد ارسلان افتخار خود کمیشن کو سامنے پیش ہوئے۔ اس سے قبل کمیشن نے ملک ریاض کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔