ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ریاست مخالف تقاریرنشر کرنے پر پابندی عائد

لاہورہائیکورٹ نے تقاریرکا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک August 31, 2015
لاہورہائیکورٹ نے تقاریرکا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فوج کے خلاف مسلسل تقاریر کر رہے ہیں اس لئے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریرپرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی گئیں تقاریرکا ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا کے نمائندوں کو بھی 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے الطاف حسین کی نیشنلٹی کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں