بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

ہیکرز نے غیراخلاقی ویب سائٹ کو میرے اکاؤنٹ سے "فالو" کرادیا ہے جس کی بالکل ضرورت نہیں، اداکار

ہیکرز نے غیراخلاقی ویب سائٹ کو میرے اکاؤنٹ سے فالوو کرادیا ہے جس کی بالکل ضرورت نہیں، اداکار۔ فوٹو:فائل

لاہور:
ہیکرز کے حملے سے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بھی نہ بچ سکے اور ہیکرز نے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والی بالی ووڈ کی چند نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں جو گزشتہ کئی سال سے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں لیکن ہیکرز نے ان کا رابطہ مداحوں سے نہ صرف منسوخ کردیا بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے غیراخلاقی ویب سائٹ سے انہیں "فالو" کرادیا ہے۔




امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور غیراخلاقی ویب سائٹ سے انہیں "فالو" کرادیا گیا ہے لیکن انہیں اس چیز کی کوئی ضرورت نہیں یہ سب کسی اور کو کرانا چاہیئے اور وہ یہ تک نہیں جانتے کہ آخر یہ کس نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن 2010 سے ٹوئٹراکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں اوراب تک انہیں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد "فالو" بھی کرچکے ہیں۔
Load Next Story