کرینہ کپور خان نے کلاسیکل رقص سیکھنے کا منصوبہ بنا لیا

بچپن سے ہی کتھک اوربھرت ناٹیم سیکھنے کا شوق ہے اور جلد ہی اس کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنا شروع کردوں گی، کرینہ کپور


Showbiz Desk September 01, 2015
سیف علی خان خوش قسمت انسان ہے کہ میں ان کی زندگی میں ہوں،کرینہ کپور فوٹو فائل

KOHISTAN: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کلاسیکل ڈانس کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا چاہتی ہیں ۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ کرینہ کپور خان کا کہناتھا کہ مجھے بچپن سے ہی کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنے کا شوق ہے اور جلد ہی میں اس کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنا شروع کردوں گی ۔کرینہ نے بتایا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور کلاسیکل رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ ان کی اس صلاحیت سے بہت متاثر ہیں نوجوانی کی عمر میں اسے رقص کرتے دیکھتی اور بعد میں سیشے کے سامنے اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتی تھی ۔

کرینہ جنھیں یقین ہے کہ بھارتی خواتین اپنے روائتی لباس میں زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فیشن کی خاطر ہم مغرب کی تقلید شروع کردیتے ہیں مگر ایک سادہ ساڑھی بھی بھارتی خواتین کو بغیر کسی کوشش کے خوبصورت بنادیتی ہے جب کہ پرستار بھی مجھے بھارتی لباس میں زیادہ پسند کرتے ہیں اور میںخود بھی ایسا ہی لباس پہن کر زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی تقریب کے موقع پر میں اپنے لباس کے سلسلہ میں انارکلی طرز کا لباس یا ساڑھی کو ہی ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میرے مطابق فیشن وہ ہے۔

جس میں آب خود کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کریں اس کے علاوہ میں جوبھی پہنتی ہوں میرے لیے ایک نیا فیشن بن جاتا ہے ۔دریں اثنا ایک فیشن شو کے دوران گفتگو کرتے کرینہ کپور خان نے کہا کہ میری تعریف پر سیف علی خان کو کوئی جلن نہیں ہوتی کیونکہ میرے نزدیک یہ سب تعریف ان ہی کی وجہ سے ہوتی ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں میرے شوہر سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں کیونکہ میں ان کی زندگی میں ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں