زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں نوازشریف نے ’’مک مکا‘‘ کابھرم نہیں رکھاعمران خان

نواز شریف نے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی اور سائیڈ تبدیل کر دی،عمران خان


INP/Online September 01, 2015
نواز شریف نے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی اور سائیڈ تبدیل کر دی،عمران خان۔ فوٹو: فائل

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھا لیکن نواز شریف نے بھرم نہیں رکھا۔

آصف زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھالیکن نواز شریف نے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی اور سائیڈ تبدیل کر دی تاکہ اپنے آپ کو بچا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔