ایشوریہ رائے نے ’’جذبہ‘‘ کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کردی

کسی اور آواز میں ڈب کئے گئے مکالمے میری پرفارمنس کو خراب کر سکتے ہیں، ایشوریہ رائے


ویب ڈیسک September 01, 2015
اداکارہ کی نئی فلم جزبہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کی جائے گی:فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی فلم ''جذبہ'' کے لیے عربی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اورسابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی نئی فلم جزبہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کی جائے گی جس میں عربی زبان بھی شامل ہے، فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ عرب ممالک بالی ووڈ سینما کی بڑی مارکیٹ ہے جس کے لیے فلم کی ڈبنگ عربی زبان میں بھی کی جائے گی جس کے لیے ایشوریہ رائے عربی سیکھیں گی جو ان کے لیے خاصا مشکل ہے لیکن انہوں نے بھی چیلنج قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ کسی اور آواز میں ڈب کئے گئے مکالمے ان کی پرفارمنس کو خراب کر سکتے ہیں اوریہ فلم ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ وہ 3 سال بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اس لیے وہ اپنی ہی آواز میں ڈپنگ کرائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |