صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کا افریقی یونین کے فوجی مرکز پر حملہ درجنوں اہلکار ہلاک

کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے افریقی یونین کے فوجیوں کے مرکز پر خودکش حملے اور فائرنگ میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ۔


عرب خبررساں ادارے کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے زیریں صوبے شابیل کے علاقے جنالا میں حملہ کیا، کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں کے حملے میں افریقی یونین کے کم ازکم 70 فوجی مارے گئے جب کہ کئی اہلکار علاقے سے فرار ہوگئے۔ افریقی یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔
Load Next Story