لاہور میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سانحہ یوحنا آباد میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک September 01, 2015
دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، پولیس، فوٹو:فائل

پولیس نے بی آر بی کے قریب سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو نشاندہی کے لیے جب بی آر بی کے علاقے میں لایا گیا تو ان کے ساتھیوں نے دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کردیا اور پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر مقصود حیات بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ثنااللہ عرف حسین پنجابی، عمران عرف امیر اور شیخ قانون کے نام سے ہوئی جو سانحہ یوحنا آباد میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر واہگہ بارڈر کےقریب سے 4 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |