جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے

فلم ’’1911‘‘ کی کہانی سابق انڈین فٹبالر سبداس بہادری کے گرد گھومتی ہے


ویب ڈیسک September 01, 2015
عامر خان اور سلمان خان سمیت کئی اداکار فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنا وزن کم اور زیادہ کرچکے ہیں- فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ''1911'' کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے۔

اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے اداکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس میں وزن کی کمی اور اضافہ اب معمول کی بات بن گئی ہے بالی ووڈ کے متعدد اسٹارز فلم کے لیے اپنا وزن کم کرچکے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ''دنگل'' کے لیے اپنا وزن اس حد تک بڑھایا جس سے انہیں پریشانی کا سامان کرنا پڑا جب کہ دبنگ خان بھی اپنی نئی فلم''سلطان'' کے لیے وزن بڑھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جان ابراہم بھی اپنی نئی آنے والی فلم '' 1911'' کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے، فلم کی کہانی سابق انڈین فٹبالر سبداس بہادری کے گرد گھومتی ہے جو یادگار ''1911 آئی ایف اے'' شیلڈ کے فائنل میں موہن بیگن ایتھلیٹک کلب کے کپتان تھے جس نے ایسٹ یارکشائر ریجمنٹ کو شکست دے کر اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ۔

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور پیشہ وارانہ ماہر کی زیر نگرانی ٹریننگ کرتے ہیں جو ان کی غذا کا بھی خیال رکھتے ہیں تاہم فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنا وزن کم کرنا پڑے گا۔

واضح رہے جان ابراہم کو فٹبال سے بے حد لگاؤ ہے وہ 2007 میں فلم (گول) میں فٹبالر کا کردار ادا کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انڈین سپر لیگ میں وہ (نورتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی) ٹیم کے شریک مالک بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |