ہمیں پاکستان کی ملالاؤں کوبچانا ہوگا الطاف حسین

قوم کوفیصلہ کرناہوگا کہ وہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 19, 2012
قوم کوفیصلہ کرناہوگا کہ وہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہمیں نام نہاد اسلام کے ٹھییکداروں سے پاکستان کی ملالاؤں کو بچانا ہوگا۔

نذیر حسین اسپتال کی ازسرنو تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ قرآن پاک میں واضح لکھا ہے کہ تعلیم حاصل کی جائے لیکن اسلام کے ٹھیکیداروں نے 500 سے زائد لڑکیوں کے اسکولوں کوتباہ کردیا۔اسکول کی بچیوں پرحملےقرآنی تعلیمات کی نفی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ قوم کوفیصلہ کرناہوگا کہ وہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں