سیکریٹری ہاکی فیڈریشن رخصت کے لیے تیار
رانا مجاہد آج نئے صدرکو اعتماد میں لینے کی آخری کوشش کریں گے،ناکامی پر استعفیٰ سپردکرنے کا ذہن بنا لیا
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی رخصتی کے لیے تیار ہوگئے،بدھ کو شیڈول ملاقات میں فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کو اعتماد میں لینے کی آخری کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کے صدر بننے سے پی ایچ ایف میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، کوچ شہناز شیخ کے بعد رانا مجاہد اور پھر مزید کئی بڑے برج الٹیں گے، متعدد کو فیڈریشن میں نئی ذمہ داریاں ملیں گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختر رسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا تقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی نے قریبی ساتھیوں کی مشاورت سے سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، وہ بدھ کو ملاقات میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے، دوسری صورت میں مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی کے مستعفی ہونے کی صورت میں 1994ورلڈ کپ کے فاتح کپتان شہباز احمد سینئر، بریگیڈیئر (ر) سلیم نواز ودیگر کو سیکریٹری کے عہدے کیلیے زیر غور لایا جائے گا۔
پی ایچ ایف کے نئے صدر نے پہلے مرحلے میں نئی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ تشکیل دینے کا پروگرام بنایا ہے،انھوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی کانگرس میٹنگ میں سیکریٹری فیڈریشن کو نئی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ بنانے کا ٹاسک سونپا تھا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی نے فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کی مشاورت سے اپنا مشن مکمل کر لیا اور وہ منتخب عہدیداروں کی فہرست بدھ کو صدر کے حوالے کریں گے۔
منظوری کی صورت میں اسلام آباد میں نئے سلیکٹرز اور کوچز کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے مرتب دی گئی فہرست کے مطابق حسن سردار کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا، مصدق حسین، وسیم فیروز اور شہباز جونیئر اس کا حصہ ہوں گے۔ جونیئر ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق اولمپئن طاہر زمان کو سونپی جا رہی ہے۔
کامران اشرف اور منصور احمدکو اسسٹنٹ کوچ بنایا جائے گا، ویڈیو اینالسٹ ابوذر امراؤ کو بھی گھر بھجوا کر یہ ذمہ داری ندیم خان لودھی کے سپرد کی جائے گی۔
پی ایچ ایف نے ٹیم ڈاکٹر اسد عباس کو بدستور ذمہ داریاں جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے نجی مصروفیات کے سبب مستقبل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کھیل کے مستقبل سے مایوس نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاکی کو اس کا اصل مقام واپس دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔ نمائندہ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں خالد کھوکر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں سلیکشن کمیٹی اور قومی ٹیم مینجمنٹ تشکیل دی جا رہی ہے، پریس کانفرنس یا ای میل کے ذریعے عہدیداروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔