2022کامن ویلتھ گیمز ڈربن آج نئی تاریخ رقم کرے گا

میزبانی پانے والا اولین افریقی شہر بنے گا،2010 فیفا ورلڈ کپ کے وینیوز استعمال ہوں گے، فیصلے کی آکلینڈ میں توثیق


Sports Desk/AFP September 02, 2015
میزبانی پانے والا اولین افریقی شہر بنے گا،2010 فیفا ورلڈ کپ کے وینیوز استعمال ہوں گے، فیصلے کی آکلینڈ میں توثیق فوٹو: فائل

KARACHI: ڈربن کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرنے کیلیے تیار ہے آکلینڈ میں2022 گیمز کے لیے واحد امیدوار کی میزبانی کی توثیق کردی جائے گی، ہرچار برس بعد منعقدہ ہونے والے ایونٹس کو 85 برس ہوچکے لیکن اس سے قبل کوئی بھی افریقی ملک میزبانی حاصل نہیں کرپایا،

تفصیلات کے مطابق توقع ہے کہ واحد امیدوار ڈربن کی بدھ کو آکلینڈ میں 2022 کامن ویلتھ گیمز کے تاریخی میزبان کی حیثیت سے تصدیق ہوجائیگی،گذشتہ میزبان کینیڈین شہر ایڈمنٹن نے تیل کی قیمتوں سے متعلق مالی خدشات کے بعد فروری2014 میں میزبانی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے بعد جنوبی افریقن شہر واحد بڈر رہ گیا تھا، انڈین اوشین شہر کے دوروں نے کامن ویلتھ ممالک کے 71 ارکان کو قائل کرلیاکہ ڈربن بہترین انتخاب ہے، سینئر فیڈریشن آفیشل لوئس مارٹن کہتے ہیں کہ ہماری سفارشات پرکامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے ووٹس سے ڈربن کو 2022 گیمز ایوارڈ کردیے گئے، سی جی ایف نے ڈربن بڈ کو تاریخی اورکامن ویلتھ اسپورٹنگ موومنٹ کیلیے خصوصی اہمیت قرار دیا ہے۔

قبل ازیں برطانیہ 6 مرتبہ گیمز کی میزبانی کرچکا ہے،آسٹریلیا اور کینیڈا نے 4 مرتبہ، نیوزی لینڈ نے 3 بارجبکہ جمیکا، ملائیشیا اور بھارت نے ایک، ایک مرتبہ گیمز کی میزبانی کا اعزاز پایا، نیشنل اولمپکس باڈی چیف گڈیون سام کا کہنا ہے کہ اس عظیم ایونٹ کومنعقد کرنے کیلیے اب افریقہ کی باری ہے، ہمیں یقین ہے جنوبی افریقہ ایسا ایونٹ منعقدکرسکتا ہے جسے کامن ویلتھ گیمزکو فوقیت حاصل ہوسکے گی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ، رگبی اور فٹبال ورلڈ کپس جیسے تین بڑے اسپورٹ ایونٹس کی میزبانی کرچکا اور سام کہتے ہیں ایک ملٹی اسپورٹ ایونٹ یقیناً اگلا قدم ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت تحقیقات کیں اور میری اور میرے ساتھیوں کی رائے میں ہم کامن ویلتھ گیمز جیسے ایونٹ کے انعقادکیلیے تیار ہیں۔

کامن ویلتھ کے ایتھلیٹس کی میزبانی کرنا جنوبی افریقہ اور افریقہ کی اسپورٹنگ تاریخ میں بڑا قدم ثابت ہوگا، سام کاکہنا ہے کہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈربن گیمز کیلیے ایک واضح انتخاب اور یہ18 جولائی 2022 سے شروع ہوکر 12 روز میں ختم ہوجائیگا، مجوزہ افتتاحی دن عالمی سیاسی رہنما اور جمہوریہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش بھی ہے، انھوں نے کہا کہ مرکزی اسٹیڈیم سمیت بیشتر وینیوز پہلے ہی تکمیل شدہ ہیں جنھیں 2010 فیفا ورلڈ کپ کیلیے بنایا گیا تھا، ہم لندن کی 2012 اولمپک گیمز کے انعقاد کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے نمائشی مراکز کو انڈور اسپورٹس کیلیے استعمال کریں گے۔

جنوبی افریقین آفیشلزکہتے ہیں کہ صرف ایک ایتھلیٹکس ولیج اورایک شوٹنگ رینج کی تعمیر باقی جبکہ ایک ایتھلیٹکس ٹریک مرکزی موسس مبہیدا اسٹیڈیم میں لگائی جاچکی ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ ایک ایسا ملک جہاں 20 فیصد سے زائد بے روزگاری اور وسیع غربت اور عدم مساوات کا سامنا ہے جنوبی افریقہ میں لاگت سے متعلق خدشات بے بنیاد ہیں۔ ڈربن بڈ چیئرمین اور جنوبی افریقن رگبی یونین نائب صدر مارک الیگزینڈر نے بہتر منافع کی پیشگوئی کردی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہم نے گیمز کی میزبانی کیلیے6.4 بلین رینڈ کا بجٹ رکھا اور اس سے زیادہ منافع کی امید ہے،کامن ویلتھ آفیشلز نے گلاسگو کے 2014 گیمز کو بہت زیادہ قرار دیا جو تقریباً 13 بلین رینڈ تھا۔ الیگزینڈر کہتے ہیں کہ یہ ایک مناسب بجٹ اور اس میں کوئی اضافی چیزیں شامل نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں