لاہورریلوے اسٹیشن کے قریب سے کئی من سورکا گوشت برآمد ملزم گرفتار

حرام جانورکاگوشت راولپنڈی سے لاکرلاہورکےمختلف علاقوں میں فروخت کیاجاتاتھا،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی

کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کئی من سور کا گوشت برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے لاہورمیں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور مردہ جانوروں کا کئی من گوشت برآمد کرلیاجس میں بڑی مقدار میں سور کا گوشت بھی شامل ہے، کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دنوں سے اس بات کی اطلاعات مل رہی تھیں کہ راولپنڈی سے بڑی مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت لایا جارہا ہے جو لاہوراورگرد و نواح کے مختلف علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کی روشنی میں مکمل ریکی کے بعد پنجاب فوڈ نے کارروائی کی۔عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ حرام جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جارہی ہے ، جلد ہی اس مکرووہ دھندے میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔


دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پرپکڑا جانے والا گوشت راولپنڈی سے توصیف نامی شخص نے بک کرایا جو لاہور کے رہائشی اشفاق شاہ کے نام پربھجوایا گیا جوکیمیکل انجنئر ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ یہ گوشت ہر ہفتے راولپنڈی سے لاہوربک کرایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت میں ملوث افراد لوگوں کی کارروائی کی جارہی ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x349meg_haram-meat_news
Load Next Story