پیرس کے فلیٹ میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

فلیٹ میں آگ لگنے سے 15 قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، فرانسیسی حکام


ویب ڈیسک September 02, 2015
100 سے زائد فائر فائٹرز نے فلیٹ میں لگنےوالی آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

فرانس کے دارالحکومت کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے ایٹینتھ ڈسٹرکٹ کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق فلیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں آگ لگنے سے 15 قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں