پاکستان نے سیریز کھیلنے سے متعلق بھارت سے حتمی جواب مانگ لیا

سیاست کو کرکٹ سے علیحدہ رکھا جائے اور دسمبر میں شیڈول سیریز کو ممکن بنایا جائے، چیرمین پی سی بی کا بی سی سی آئی کو خط

حتمی جواب دیا جائے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے یا نہیں، چیئرمین پی سی بی. فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بھارت سے دسمبر میں شیڈول سیریز کھیلنے سے متعلق حتمی جواب طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، سیاست کو کرکٹ سے علیحدہ رکھا جائے اور دسمبر میں شیڈول سیریز کو ممکن بنایا جائے۔


چیرمین پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سے کہا ہے کہ گو مگو کی صورت حال کو ختم کیا جائے اور حتمی جواب دیا جائے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز طے ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیریز کے انعقاد پر منسوخی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
Load Next Story