مشکوک بولنگ ایکشن پر سری لنکن اسپنرتھرندو کشال کو بولنگ سے روک دیا گیا

آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سری لنکن اسپنر تھرندو کشال کو مشکوک بولنگ ایکشن کے شبے میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آف اسپنر سری لنکن بولر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا جسے میچ آفیشل نے رپورٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے سری لنکن مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے تاہم اس دوران وہ بولنگ کراسکیں گے۔


22 سالہ تھرندو کشال نے سری لنکا کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک وہ 6 ٹیسٹ میچز میں 24 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک ایکشن پراس سے قبل پاکستان 2 بولرزسعید اجمل اورمحمد حفیظ جب کہ سری لنکن بولر سچترا سینایاکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بولنگ کرانے سے روک دیا تھا۔
Load Next Story