آرمی چیف نے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی آئی ایس پی آر

دہشتگرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے اسکول اورپولیو ٹیموں پرحملےمیں ملوث تھے،ترجمان


ویب ڈیسک September 02, 2015
فوجی عدالت نے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ فوجی عدالت نے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی جس کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں مجرم کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس افسران کے قتل، بنوں جیل توڑنے،خیبرپختونخوا میں پولیوٹیموں پرحملوں میں ملوث تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محمد صابرشاہ،حافظ محمد عثمان،اسد علی ، طاہراور فتح خان شامل ہیں جب کہ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد کا نام قاری امین شاہ ہے۔



 

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے اسکول سمیت پولیو ٹیم پرحملوں میں ملوث ہونے علاوہ کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس افسران کے قتل اور جیل توڑنے میں بھی ملوث تھے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔