رنبیر کپور سے تعلق جوڑنے پرخون کھول اٹھتا ہے کترینہ کیف
انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں اپنا مقام بنایا ہے، بالی ووڈ اداکارہ
بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور ادکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں میری الگ پہچان ہے اس کے باوجود رنبیر کپور سے تعلق جوڑنے پر خون کھول اٹھتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات کے علاوہ بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم اس کے باوجود دونوں ہی اپنے تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ تردید کرتے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور سے تعلق جوڑنے پر خون کھول اٹھتا ہے کیونکہ 9 سال تک اکیلے انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں اپنا مقام بنایا ہے جس کے بعد اب میری ایک الگ پہچان ہے لیکن اس کے باوجود بھی رنبیر کپور سے تعلق جوڑنا نا انصافی ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی 2016 میں شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم دونوں ہی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔