سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزم کو پنجاب کے علاقے حضرو سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک September 02, 2015
ملزم کو پنجاب کے علاقے حضرو سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو حضرو سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے علاقے حضرو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار مبینہ دہشت گرد انعام اللہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث ہے جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شادی خان میں سابق وزیر داخلہ شجاع خانزدہ کے ڈیرے پر حملہ ہوا تھا جس میں وزیرداخلہ سمیت 19 افراد شہید جب کہ 28 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔