شام میں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک
دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا
شام کے شہر لتاکیہ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر لتاکیہ کے نواحی علاقے حمام اسکوائر میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑدایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق لتاکیہ شہر شامی صدر بشارالاسد اور حکومتی حامیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے تاہم شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہر میں ہونے والی دہشت گردی کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ڈھائی لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔