شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 31 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں 17 جب کہ خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب 14 دہشتگرد مارے گئے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک September 02, 2015
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں 17 جب کہ خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب 14 دہشتگرد مارے گئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی کے علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کارروائی کے دوران 17 دہشت گرد مارے گئے جب کہ خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔