کراچی کے علاقے گلبائی میں فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی

جاں بحق اہلکار کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں خوشی محمد اور نوید شامل ہیں


ویب ڈیسک September 02, 2015
جاں بحق اہلکار کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں خوشی محمد اور نوید شامل ہیں، فوٹو:فائل

NEW DELHI: شیر شاہ میں گلبائی چوک پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گلبائی چوک پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوںمیں خوشی محمد اور نودید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ 3 روز قبل شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظرانہیں اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔