بیرونی سرمائے کے انخلا کے باعث حصص مارکیٹ مزید146پوائنٹس نیچے
کاروباری حجم 29.6 فیصد کم رہا جب کہ 24 کروڑ 89 لاکھ حصص کے سودے ہوئے
TOKYO:
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پی ایس او کے غیرتسلی بخش مالیاتی نتائج کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مندی کے بادل چھائے رہے۔
جس سے سرمایہ کاروں کے46 ارب روپے ڈوب گئے، غیرملکیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر71 لاکھ71 ہزار778 ڈالر کا انخلا کیااورمقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ58 ہزار424 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں17 لاکھ79 ہزار590 ڈالر، میوچل فنڈز 4 لاکھ65 ہزار136 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں 24 لاکھ62 ہزار731 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے7 لاکھ88 ہزار555 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146.58 پوائنٹس گھٹ کر 34309.76 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 129.96 پوائنٹس کی کمی سے 20918.71 اور کے ایم آئی30 انڈیکس62.55 پوائنٹس کمی سے57338.57 ہوگیا، کاروباری حجم 29.6 فیصد کم رہا،24 کروڑ 89 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار381 کمپنیوں تک محدود رہا،191 کے بھاؤ میں اضافہ، 174 کے دام کم اور 16کی قیمتیں مستحکم رہیں۔