شہبازاحمد کو25 واں پی ایچ ایف سیکریٹری بننے کااعزازحاصل

1948سے مختلف افراد نے ذمہ داریاں نبھائیں،منظورعارف2بار عہدے پر فائز ہوئے

1948سے مختلف افراد نے ذمہ داریاں نبھائیں،منظورعارف2بار عہدے پر فائز ہوئے فوٹو: فائل

سڈنی ورلڈ کپ 1994 کے فاتح کپتان شہباز احمد سینئرپی ایچ ایف کے 25 ویں سیکریٹری بن گئے،اس سے قبل پاک فوج کے اعلی افسران، مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں اور سابق اولمپئنز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے 24 افراد یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں، بریگیڈیئر(ر) منظورحسین عاطف کو2 بار قومی کھیل کی خدمت کا موقع ملا۔

پہلے پی ایچ ایف سیکریٹری بننے کا اعزاز جنرل بصیر علی شیخ کو حاصل ہے جنھوں نے 1948 سے 1954 تک فرائض انجام دیے، سید محمد ایوب 54 سے55 تک دوسرے اورمیاں ریاض الدین احمد 1955 سے60تک تیسرے سیکریٹری بنے۔ اسی طرح بریگیڈیئر ریاض حسین 1960 میں اس عہدے پر فائز ہوئے، اورنگ زیب خان (1962-64) ، لیفٹینٹ کرنل ظفر علی (1964-67) ، ونگ کمانڈر مسعود احمد(1967-69) ، افتخار رسول (1969-70) ، میجر خورشید زمان (1970-72) اور ڈاکٹر چوہدری غلام رسول (1972-73) کے عرصے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ شمیم یزدانی(1973) ، محمد شریف جنجوعہ (1973-74) ، کیپٹن سید نصیر احمد(1974-75) ، سردار آصف حیات (1975-78) تک سیکریٹری پی ایچ ایف رہے ۔


بریگیڈیئرمنظور حسین عاطف (1978-89) ، بریگیڈیئر اے حمید حمیدی(1989-92)، کرنل سید مدثر اصغر(1993-99)، بریگیڈیئر منظورحسین عاطف (1999-2000) کے عرصے میں عہدے پر براجمان ہوئے ، زین شاہ(2000) اور بریگیڈیئر مسرت اللہ خان (2000-06) قومی کھیل کی خدمت کرتے رہے۔

اخترالاسلام(2006-07)، خالد محمود (2007-08) ، محمد آصف باجوہ(2008-13) تک عہدے پر براجمان رہے، رانا مجاہد علی اولمپئن2013میں پی ایچ ایف کے24ویں سیکریٹری بنے اور ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا، شہبازاحمد سینئر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے25 ویں سیکریٹری ہیں، وہ1994ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان بھی رہے، ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے بارسلونا اولمپکس 1992 میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔
Load Next Story