پاک فوج نے سندھ پولیس کو ساڑھے 6 کروڑ کا اسلحہ و دیگر آلات فراہم کردیئے

سامان میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر

مقامی طور پر تیار کردہ اسلحہ آرمی چیف کی ہدایت پر سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاک فوج نے سندھ پولیس کو ساڑھے 6 کروڑ کا اسلحہ اور دیگر سیکیورٹی الات فراہم کر دیے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سندھ پولیس کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اسلحہ فراہم کیا گیا ہے، اسلحہ مقامی طور پر تیارکیا گیا ہے، اسلحہ اور آلات فراہم کرنے کی تقریب کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوئی۔ سامان میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھی شامل ہیں۔
Load Next Story