ریحام خان کے خلاف مہم میں جمائمہ کا ہاتھ ہے برطانوی اخبار کا دعویٰ

جمائمہ نہیں چاہتی کہ عمران اور ریحام کی کی جوڑی کامیاب ہو، ریحام کے کزن کا الزام

ہمیں اچھی طرح پتہ ہے کہ جمائمہ کیا کر رہی ہے، ریحام کے کزن کا الزام۔ فوٹو: فائل

PARIS:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ ریحام کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں جمائمہ کا ہاتھ ہے۔

ریحام خان کے ایک کزن نے برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کو اپنے انٹر ویو میں کہا ہے کہ ریحام کے حوالے سے جو منفی خبریں چل رہی ہیں ان کے پیچھے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا ہاتھ ہے، ہمیں اچھی طرح پتہ ہے کہ جمائمہ کیا کر رہی ہے۔

ریحام کے کزن کا مزید کہنا تھا کہ جمائمہ کو عمران اور ریحام خان کی شادی کی جلن ہے اس لئے وہ نہیں چاہتی کہ ان دونوں کی جوڑی کامیاب ہو۔


عمران اور جمائمہ کے درمیان شادی کے 9 سال بعد 2004 میں طلاق ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جمائمہ نے اپنے سابق شوہر کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور جب عمران اور ریحام کی شادی ہوئی تو اس پر دونوں کو مبارکباد بھی دی تھی۔

ریحام کے کزن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ریحام اپنے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے ایک انٹر ویو میں خود سب کچھ بیان کریں گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x34gs85_reham-khan-jemima_news
Load Next Story