بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستان بھی بھرپور جواب دینے کے لئے تیارہے خواجہ آصف

بھارتی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، وزیر دفاع


ویب ڈیسک September 03, 2015
ملکی بقاء پر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت نےجنگ مسلط کی تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لئے تیارہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے 1965 میں بھارتی عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت کی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر ملکی بقاء کا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کو طویل یا مختصر جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں