جمائمہ ریحام کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتی عمران خان

جمائمہ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، عمران خان کا ٹویٹ

جمائمہ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، عمران خان کا ٹویٹ. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا ہے کہ سابقہ اہلیہ جمائمہ نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے وہ ریحام کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے برطانوی اخبار میں ریحام کے کزن کی جانب سے جمائمہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے درعمل میں کہا ہے کہ جمائمہ نے ہمیشہ ان کی حمایت کی ہے وہ کبھی بھی ریحام کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتی۔




واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ریحام خان کے کزن کے حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان ریحام کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے پیچھے ہے۔ ان کے کزن کا مزید کہنا تھا کہ جمائمہ عمران اور ریحام سے حسد کرتی ہے اس لئے وہ ان دونوں کی جوڑی کو کامیاب نہیں دیکھ سکتی۔
Load Next Story