وزیراعظم نے مائع قدرتی گیس کے دوسرے ٹرمینل کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایل این جی پلانٹس کی تنصیب سے متعلق اجلاس ہوا


ویب ڈیسک September 03, 2015
وزیراعظم نوازشریف نے دوسرا ایل این جی ٹرمینل آئندہ سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی- فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے مائع قدرتی گیس کے دوسرے ٹرمینل کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے صنعتی اور گھریلو صارفین کی سہولت کے لیے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایل این جی پلانٹس کی تنصیب سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ سیکریٹری پانی وبجلی نے 3600 میگاواٹ کے ایل این جی پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے دوسرا ایل این جی ٹرمینل آئندہ سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کی سہولت کے لیے بھی کام تیز کیا جائے جب کہ ایل این جی کی فراہمی کے لیے شمال جنوبی پائپ لائن کے فنڈز منظور ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |