بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرعامرخان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

شاہ رخ خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک September 03, 2015
مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ اور دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی فلم نگری کے کئی سپر اسٹار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہتے ہیں وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنے خیالات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس طرح وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے دوسرے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جب کہ اس موقع پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔



واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد ہے جب کہ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ اور دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |