آرٹ کی ساکھ بنانے میں ناپا کااہم کردارہے راحت کاظمی
ناپاکے زیر اہتمام11ستمبر سے 10 روزہ ڈرامہ ’’باباجعلی نوس‘‘ پیش کیا جائے گا
ISLAMABAD:
ناپا ریپٹری تھیٹر کے ڈائریکٹر راحت کاظمی نے کہا ہے کہ نیشنل اکیڈمی اور پرفارمنگ آرٹ(ناپا) کا قیام وقت کی ضرورت ہے اس ادارے کے قیام کے بعد کراچی میں تھیٹر اور میوزک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو منظر عام پرآنے کا موقع ملا ہے ملک میں آرٹ کی قدر اور اس کی ساکھ کو بہتر بنانے میں ناپا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بات انھوں نے ناپا کی جانب سے پیش کیے جانے اسٹیج ڈرامہ ''بابا جعلی نوس'' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی راحت کاظمی کا کہنا تھا کہ ناپا تھیٹر کے زیر اہتمام 11ستمبر سے ناپا آڈیٹوریم میں مشہور رائٹر مولرئیر کے کھیل سے ماخوذ سے ''باباجعلی نوس'' پیش کیا جائے گا، جو 10روز تک جاری رہے گا،اس کھیل کی ڈرامائی تشکیل خالد احمد نے کی ہے جس کے ڈائریکٹر فواد خان ہیں۔
فواد خان نے اس موقع پر کہا کہ ایہ ایک عمدہ تفریح کھیل جو دیکھنے والوں کو ہسنے پر مجبور کردے گا،اس موقع پر ناپا کے ڈائریکٹر اکبر اسلام نے بھی خطاب کیا ہے،اس ڈرامے میں ناپا کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں فرحان عالم، مہوش فاروقی، حسن رضا، حماد صدیقی،ذکی اﷲ،اسماء، مزینہ ملک اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے