ایم کیوایم سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست، فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کرکے ایم کیوایم سے مذاکرت میں پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرت میں تعطل کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی سے بھی بات چیت کی درخواست کی جب کہ اس موقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اور حکومت تمام مسائل پر ایم کیوایم سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔


اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار کو فاروق ستار سے ہونے والے رابطے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعتی سرگرمیوں میں مصروفیت کے سبب پیر سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے ایم کیوایم سے رابطوں پر آمادگی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 12 اگست کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے جب کہ استعفوں کے بعد حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو منانے کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو دیا گیا تاہم متحدہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

https://www.dailymotion.com/video/x34gkrc_mqm_news
Load Next Story