ودہولڈنگ ٹیکس وزیر اعظم خود تاجروں سے ملیں گے
وزیر اعظم تاجروں کو 2روز دیں گے اور ان کے مسائل عملی طور پر حل کریں گے
ملک میں تاجروں کے بڑھتے ہوئے تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف 10ستمبر کو کراچی میں ان سے ملاقاتیں کریں گے، تاجروں، سرمایہ کاروں، فیڈریشن چیمبر آف کامرس، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈرز کے رہنماؤں سے 2 روز تک ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
تاجروں کے مسائل اور تحفظات کو فوری حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم سمیت وفاقی کابینہ کے 8 وزرا اور چیئرمین ایف بی آر بھی ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے تاجر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، دوسری طرف سرمایہ کار اور درآمد و برآمد کنندگان ٹیکس ریفنڈ نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، اس کے علاوہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ، کراچی میں مہنگے داموں پانی کی فروخت سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی درخواست پر وزیر اعظم نے تاجروں سے براہ راست مل کر ان کے مسائل حل کرنے کا ٹائم دے دیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے ان کو فون بھی آگیا ہے۔
وزیر اعظم تاجروں کو 2روز دیں گے اور ان کے مسائل عملی طور پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس نہیں ہے، دوسری طرف ان کی قیمتوں میں اضافے سے تجارت تباہ ہو کر رہ گئی، پٹرول سستا ہونے کے باوجود فرنس آئل مہنگا ہے، وزیر خزانہ کے واضح احکام کے باوجود ٹیکس ریفنڈ نہیں ملا، تاجروں کا مطالبہ ہے کہ بجلی گیس کے ریٹ کم کیے جائیں، اگر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو تجارتی خسارہ کم نہیں ہو سکتا۔