حصص مارکیٹ میں ریکوری کے باعث 87 پوائنٹس بڑھ گئے

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 4.57 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ2 لاکھ 94 ہزار540 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter September 04, 2015
کاروباری حجم بدھ کی نسبت 4.57 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ2 لاکھ 94 ہزار540 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری کے باعث آئل سیکٹر میں سرگرمیاں بڑھنے سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان غالب ہوا تاہم یہ تیزی فرٹیلائزر سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب انتہائی محدود رہی، محدود تیزی سے43.60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی2 ارب78 کروڑ22 لاکھ 66 ہزار63 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 87.57 پوائنٹس کے اضافے سے 34397.33 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 60.23 پوائنٹس کے اضافے سے 20978.94 اور کے ایم آئی30 انڈیکس115.32 پوائنٹس کے اضافے سے 57453.89 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 4.57 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ2 لاکھ 94 ہزار540 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 383 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں167 کے بھاؤ میں اضافہ، 202 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |