گولڈمنی لانڈرنگ کامرکزی ملزم ساجدموتی والا ملک سے فرار
گرفتاریاں عمل میں نہ لانے کی وجہ سے ملزمان کوفرارکے قانونی راستے ڈھونڈنے کاموقع مل گیا
سونے کی ایکسپورٹ کی آڑمیں 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں نامزدمرکزی ملزم ساجد عبدالقادرعرف ساجد موتی والاملک سے فرارہوچکا ہے۔
انڈسٹری کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ کسٹم کی انکوائری میں نامزدمرکزی ملزمان میں سے ایک ساجدموتی والاتفتیش مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل ہی دبئی فرار ہوچکاہے جبکہ دیگرملزمان کراچی میں روپوش ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹم کی انکوائری مکمل ہونے کے بعدچالان کسٹم کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجاچکا ہے تاہم اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں نہ آنے سے ملزمان کو فرارکے قانونی راستے ڈھونڈنے کاموقع مل گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزمان گرفتاریوں سے بچنے کیلیے ضمانت قبل از گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔
ادھر کسٹم حکام نے تفتیش کا دائرہ کار دبئی تک پھیلانے پر غور شروع کردیاہے جس کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے پاکستان سے ایکسپورٹ کیے گئے سونے کی دبئی ایکسپورٹ پرڈکلیریشن کی تفصیلات کاریکارڈحاصل کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سونے کی ایکسپورٹ کی آڑمیں منی لانڈرنگ کرنیوالے ملزمان نے بھاری مالیت کاسرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ دبئی کے حکام کی بھی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔
پاکستان سے زیورات کے نام پر ایکسپورٹ کردہ سونادبئی میں سونے کااسکریپ ظاہر کیا گیا جس پرمعمولی ڈیوٹی عائدکی جاتی ہے۔ملزمان نے پاکستان سے خالص23قیراط کاسونا بھاری طلائی کڑوں اورکنگنوں کی شکل میں دبئی ایکسپورٹ کیے جنھیں دوران سفر ہی توڑ مروڑ کر اسکریپ میں تبدیل کردیا گیایہ سونا دبئی میں اسکریپ ظاہرکرکے کلیئر کرایاگیا اور بھٹیوں میں گلاکر دبئی کی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث سناروں کا گروہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں پربھی اثر انداز ہوتا رہا پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھا کر دبئی سے پاکستان سونا لایا گیا جب دبئی میں سونا مہنگاہوا تو پاکستان سے سونا دبئی بھجوایا گیا۔