بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 نوجوان شہیدریاستی دہشت گردی کیخلاف مظاہرے
نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں4 کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا، اسی علاقے میں حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہندواڑہ کے علاقے ویلگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے4 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ریاستی فوجیوں نے اس علاقے میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ شہید ہونے والے نوجوان مجاہد تھے جنھیں ایک مقابلے میں قتل کیاگیا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ فوجیوں نے ضلع بارہ مولہ میں رفیع آباد کے علاقے لاڈورو میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 4 مکان تباہ اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع پلوامہ کے علاقے لیلہار میں پولیس اہلکاروں نے فلاحی ادارے کے کارکنوں کے ایک گروپ کو اپنے موبائل فون سیٹوں میں مجاہدین کی تصاویراور وڈیوز رکھنے پربدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
سماجی کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ برس کے سیلاب کے بعدسے علاقے میں متاثرین کی امدادکا کام انجام دے رہے ہیں اور اسی کام کے سلسلے میں اپنی گاڑی میں ایک علاقے میں جاتے وقت بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے انھیں روکا اورسخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور گروپ میں موجود خاتون اراکین سمیت انھیں کچھ دیر کے لیے حراست میں۔ بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مجاہدین کی تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ کرنے کے جرم میں6 نوجوان گرفتار کرلیے۔