لاہور میں غیر قانونی مذبح خانے سے 3 من مضر صحت گوشت برآمد 2 ملزمان گرفتار

رات گئے محکمہ لائیو اسٹاک نے کینٹ کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کر 10 من مضر صحت گوشت برآمد کیا تھا۔


ویب ڈیسک September 04, 2015
گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد. کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک نے گرین ٹاؤن میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 3 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع ایک غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 3 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ رات بھی محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور کے علاقے کینٹ میں ضرار رشید روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر تقریبا 10 من مضر صحت گوشت برآمد کیا تھا۔

مردہ اور مضر صحت گوشت کی ہوٹلوں اور عوام کو فراہمی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ لائیور اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مضر صحت اور حرام گوشت بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور، شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں سے 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر کے 17 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |