وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا
ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں اور مذاکرات سے انکار کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے ملاقات کی جس میں انہیں دورہ برطانیہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہیں دورہ برطانیہ میں ہونے والی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جب کہ ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی جانب سے ملزم محسن علی سے ملاقات کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں کراچی آپریشن اور ایم کیو ایم کے استعفوں اور مذاکرات سے انکار کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے برطانیہ کے دورے میں اپنے ہم منصب، وزیرخارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کی جس میں برطانوی حکومت کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں آگاہ کیا جس پر برطانوی حکومت نے اس معاملے پر بھارت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x34oqwc_nawaz-sharif-ch-nisar_news