کراچی ٹریفک پولیس نے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 11 اسکول وینز ضبط کرلی
وینز میں غیر معیاری سلنڈر رکھنے،اسکول بورڈ اور کنڈیکٹر نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی یعقوب مہر
ٹریفک پولیس نے اسکول وینز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 11 اسکول وینز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ڈی ایس پی یعقوب مہر کے مطابق ٹریفک پولیس نے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول وینز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جن میں غیر معیاری سلنڈر رکھنے، بچوں کو سیٹ بائی سیٹ نہ بٹھانے، اسکول کا بورڈ نہ لگانے، اور گاڑی میں ہیلپر نہ ہونے پر کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ان تمام احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی 11 اسکول وینز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے کہنا ہے کہ آج ہم نے صرف وینز مالکان کو ایک پیغام دیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا جب کہ گرفتار ڈرائیورز کو چالان دے کر چھوڑا دیا گیا ہے تاہم پیر سے ان کے خلاف باقائدہ کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق اسکول وینز کے خلاف کارروائی کے لیے شہر میں 10 ٹیمیں کام کررہی ہیں جب کہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی یعقوب مہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام کارروائیاں بچوں کی حفاظت کے لیے کی جارہی ہیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے ڈی آئی جی ٹریفک اور اسکول وینز مالکان کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ ہر وین پر اسکول بورڈ کا ہونا، گیس سلنڈر کا سرٹیفکٹ اور وین کے ساتھ ایک کنڈیکٹر کا ہونا لازمی ہے بصورت دیگر وینز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔