پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے دفتر خارجہ

سرتاج عزیز افغان حکومت کو پاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش سے آگاہ کریں گے، قاضی خلیل اللہ


ویب ڈیسک September 04, 2015
پاک بھارت سرحدی فورسز کے سربراہوں کی ملاقات رواں ماہ ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز دورہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش سے آگاہ کریں گے جب کہ سرتاج عزیز دورہ کابل میں افغان حکام کو امن وبھائی چارے کا پیغام بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب پر تمام تر اخراجات حکومت پاکستان خود کررہی ہے اور پاکستانی خزانےسے اب تک 1.92ارب ڈالرخرچ کیےگئے ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز اور انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کی ملاقات منسوخ نہیں ہوئی، دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے سربراہوں کی ملاقات رواں ماہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں