پاک فضائیہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے ایئر چیف مارشل سہیل امان

پاک سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سہیل امان


ویب ڈیسک September 04, 2015
65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے جوان اپنے پیچھے جرات و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں چھوڑ گئے، ایئر چیف مارشل۔ فوٹو: فائل

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سرگودھا میں 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یاد گار شہدا کا افتتاح کیا۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے پر رواں سال یوم دفاع گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ایک طیارے کے مقابلہ میں دشمن کے 5 طیارے تھے، ہوا باز اپنے پیچھے جرات و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں چھوڑ گئے۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے میدان کارزار میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فضائیہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے، پاک سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں