وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کرلیا

اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت سول وعسکری حکام شریک ہوں گے


ویب ڈیسک September 04, 2015
اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت سول وعسکری حکام شریک ہوں گے، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پرعملدرآمد کے بارے میں اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سول بیوروکریسی اور عسکری حکام نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دیں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان تیز کرنے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں